ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلگاوی اجلاس میں انسداد توہم پرستی سمیت چار اہم بلس پیش ہوں گے: جئے چندرا

بلگاوی اجلاس میں انسداد توہم پرستی سمیت چار اہم بلس پیش ہوں گے: جئے چندرا

Fri, 27 Oct 2017 14:03:53    S.O. News Service

بنگلورو،26؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) 13 نومبر سے بلگاوی میں شروع ہونے والے دس روزہ لیجسلیچر اجلاس کے دوران ریاستی حکومت انسداد توہم پرستی بل سمیت چار اہم بلس پیش کرے گی۔ یہ بات آج ریاستی وزیر قانون ٹی بی جئے چندرا نے بتائی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر جئے چندرانے بتایا کہ درج فہرست طبقات کو سرکاری ملازمتوں کے پرموشن میں ریزویشن دینے منگلور میں روایتی تہوار کمبالا کے اہتمام کی اجازت عام کرنے کے متعلق بلس اس اجلاس میں پیش ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ درج فہرست طبقات کو پرموشن کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر ان کے مفادات کی حفاظت کیلئے حکومت یہ قدم اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ درج فہرست طبقات کوملازمتوں کے پرموشن میں ریزرویشن دینے کیلئے حکومت نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی نے اپنا جائزہ مکمل کرنے کے بعد حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے۔ اس رپورٹ میں شامل سفارشات کی بنیاد پر ہی ریزرویشن کی کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے اشارہ دیا کہ ضرورت پڑنے پر 13؍ نومبر سے دس دنوں کیلئے طلب کئے گئے بلگاوی لیجسلیچر اجلاس کی مدت میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔


Share: